22 اپریل 2015 - 04:25
ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

چین اور پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن گوادر بندرگاہ تک بچھانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ چین کے صدر شی جین پینگ کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ہونے والے اس معاہدے کی مالیت دو ارب ڈالر ہے۔ برسوں سے ملتوی اس پروجیکٹ سے ایرانی گیس پاکستان تک پہنچنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ یہ پائپ لائن ایرانی گیس "عسلویہ" سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے تعمیر کی جائے گی۔ ایران پاکستان کی سرحد تک پہلے ہی یہ پائپ لائن تعمیر کر چکا ہے۔ سن دوہزار چودہ تک پاکستانی سرحدی حدود میں آٹھ سو کلومیٹر گیس پائپ لائن، بچھانا پاکستانی حکومت کی ذمہ داری تھی، لیکن بجٹ کی کمی اور بعض دوسرے مسائل کی بناپر وہ اس پروجیکٹ پر عمل نہیں کر سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان پر امریکا کا بھی خاصا دباؤ تھا جس کی بناپر حکومت اسلام آباد اس طے شدہ معاہدے پر عمل درامد سے گریزاں رہی۔

.......

/169